حیدرآباد،5جون(اعتمادنیوز)جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں ایک 16سالہ طالب علم نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔جوبلی ہلز پولیس کے مطابق نعش کی شناخت 16سالہ ایس شنکرولد اپپا راؤ کی حیثیت سے کی گئی جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔جوبلی ہلز روڈ نمبر66پر رہنے والے شنکر نے چہارشنبہ کے روز امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے
نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔شنکر کو فوری طور پر نزدیکی خانگی ہاسپٹل لیے جایا گیا جہاں وہ دوران علان جمعرات کی صبح فوت ہوگیا۔افراد خاندان نے پولیس کو بتایاکہ شنکر دسویں کے امتحان میں فیل ہوجانے سے کافی مایوس ہوگیا تھا ،اور تناؤ میں آکر شنکر نے خودکشی کرلی۔جوبلی ہلز پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ منتقل کردیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔